ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منتخب نمائندوں میں لیجس لیچر کے تئیں جوش کی کمی افسوسناک:اپوزیشن لیڈرسدارامیا

منتخب نمائندوں میں لیجس لیچر کے تئیں جوش کی کمی افسوسناک:اپوزیشن لیڈرسدارامیا

Fri, 04 Feb 2022 09:44:07    S.O. News Service

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے لیجس لیچر کے کسی بھی ایوان کے لئے منتخب ہونے والے نئے اراکین میں مستقل جوش کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کرناٹک لیجس لیٹو کونسل کے لئے نو منتخب اراکین کے لئے منعقدہ ایک کارگاہ سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جس جوش وخروش کے ساتھ اراکین کے طور پر منتخب ہوتے ہیں وہ جوش پہلی بار ودھان سودھا کی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان لیجس لیٹروں میں عوامی نمائندگی کرنے کا جوش مستقل طور پر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کو ایسے قانون ترتیب دینے چاہئے جن سے سماجی فلاح ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے اراکین کو کارروائیوں اور قانون سازی کے عمل میں بلا ناغہ حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر جس طرح دن بدن ٹیکس کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے اس پر منتخب نمائندو ں کو فکر مند ہونا چاہئے۔ ایک ایسے نظام کی تیاری ضروری ہے جس کے تحت امیروں سے ٹیکس وصول کیا جائے اور اس کو غریبوں پر خرچ کیا جائے۔ اس بات پر ڈاکٹر امبیڈکر اور ملک کے دیگر ماہرین معاشیات نے زوردیا تھا۔ لیکن افسوس کے اس پر عمل نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کارپوریٹ شعبہ پر 75فیصد اور عوام پر 25فیصد ٹیکس لگنا چاہئے لیکن اس کے برعکس ہو رہا ہے۔

اس کارگاہ میں کونسل کے چیرمین بسوراج ہوراٹی،اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد، وزیر قانون جے سی مادھو سوامی، نو منتخب اراکین میں کے پی سی سی کے کارگزار صدر سلیم احمد اور دیگر شریک رہے۔


Share: